بغیر اوگرا نوٹیفکیشن ایل پی جی قیمت میں تیسری بار اضافہ

بغیر اوگرا نوٹیفکیشن ایل پی جی قیمت میں تیسری بار اضافہ
کراچی ( پبلک نیوز) اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ سے ہیٹرک مکمل، تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہو گیا۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا نے جولائی 2021 کے لیے ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 200 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ اضاف کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت 175 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2050، کمرشل سلنڈ 7915 روپے پر پہنچ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاجواز اضافہ کیخلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے 18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا۔ کنونشن میں 31 جولائی کو ملک گیر ہونے والی ہڑتال، گوجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ کنونشن کے اختتام پر ایک بجے پریس کانفرنس اور ملک بھر میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور غیرمعیاری سلنڈرو کے خلاف روڈ مارچ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔