کراچی ( پبلک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ملازمین پھر کورونا وائرس کی زد میں آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی اے اے کے 6 ملازمین کورونا وائرس اچانک شکار ہو گئے۔ سی اے اے ہیڈکوار میں شعبہ ایچ آر کے تین ملازمین بھی شامل ہیں۔ کارگو شعبہ کے تین ملازمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ملازمین کی اچانک طبیعت بگڑنے پر ٹیسٹ کروائے تو کورونا مثبت آ گیا۔ تمام 6 ملازمین کو گھروں پر کورنٹائن کردیا گیا۔ کورونا ویکسینیشن سے متعلق ڈاریکٹر ایچ آر نے تمام ملازمین کا ڈیٹا 19 جولائی تک فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔