لاہور: حل شدہ پیپرز جلا دیئے گئے

لاہور: حل شدہ پیپرز جلا دیئے گئے
لاہور ( پبلک نیوز) کاہنہ نو امتحانی سینٹر کے سپرنٹینڈنٹ سے حل شدہ پرچے چھین کر آگ لگادی گئی۔ سینٹر سپر ٹینڈنٹ حل شدہ پرچے واپس بنک جمع کروانے جا رہے تھے۔ ملزمان نے سپرنٹینڈنٹ کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی۔ ملزمان آگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہو گے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ چیرمین بورڈ، کنٹرولر امتحانات اور دیگر متعلقہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ نامعلوم افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کروا دی گئی۔ صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ انھوں نے چیئرمین لاہور بورڈ کو واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔ ڈی آئی جی ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جائے۔ انھوں نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔