شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا

شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا
فیصل آباد: وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اہم رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو نقص عامہ کے خدشے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شہباز گل کاکہنا ہے کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا، مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے بتایا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جا سکتے۔ خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گِل کے ساتھ مبینہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مسلح اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مظفر گڑھ کی فیکٹری میں موجود شہباز گِل اور مبینہ ایف سی اہلکاروں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔