مبینہ دھاندلی؛ عمران خان نے عدالتیں کھولنے کا مطالبہ کر دیا

مبینہ دھاندلی؛ عمران خان نے عدالتیں کھولنے کا مطالبہ کر دیا
پبلک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج پنجاب حکومت نے غیر قانونی بیلٹ اسٹیمپنگ کے ذریعے پنجاب کے انتخابات میں دھاندلی کے لیے تمام سرکاری/ریاستی مشینری کا کھلے عام استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات اور انتخابی قواعد کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو گرفتار کرتے ہوئے ووٹرز کو ہراساں کیا ہے۔ اس کھلی دھاندلی پر الیکشن کمیشن نے بھی آنکھیں بند کیے رکھیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ عدالتیں اب کھلیں اور کارروائی کریں۔ اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ محض عوام کوخوفزدہ کرنےاورانتخاب میں دھاندلی کےپیشِ نظرشہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فسطائی حربے مؤثرثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔ امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو اس نقصان کااحساس ہونا چاہیے جو وہ ہماری قوم کو پہنچا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔