پنجاب ضمنی انتخابات: پہلا نتیجہ پبلک نیوز کو موصول

پنجاب ضمنی انتخابات: پہلا نتیجہ پبلک نیوز کو موصول
پنجاب ضمنی انتخابات کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ پبلک نیوز کو موصول ہو گیا. پی پی 217 کے فارم 45 کے ساتھ پہلا نتیجہ پبلک نیوز کو موصول، ملتان کے پولنگ اسٹیشن نمبر 27 گورنمنٹ ہائی اسکول ڈوگراں سے پاکستان تحریک انصاف کے زین قریشی 481 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سلمان نعیم 240 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں. تحریک لبیک پاکستان کے زاہد حمید 19 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں. پولنگ اسٹیشن نمبر 27 پر کل ووٹرز کی تعداد 740 ہے. ملتان سے پی پی 217 پولنگ اسٹیشن نمبر 26 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے زین قریشی 461 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم 424 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں. پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے گیٹ بند کردیے گئے ہیں اور پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود ووٹرز ہی اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔ 20 حلقوں میں 45 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لیے 3131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 1194 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔