لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو تاریخی فتح ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور ہم اسے تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف جیت گئی ہے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جیت کی مبارکباد دیتے ہیں اور اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جو عوام نے رائے دی ہے ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیئے،پنجاب ہمارے ہاتھ سے جارہا ہے، وفاق میں اتحادی حکومت ہے اور فیصلہ رہنماؤں نے کرنا ہے۔