'مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں'

'مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں'
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔ مریم نواز نے کہا کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔