پشاور: سابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور وفاقی وزیر پرویزخٹک نے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں بڑادھچکا لگا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا ریاست مخالف بیانیہ پارٹی کو لے ڈوبا۔ سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیراشتیاق ارمڑ اور شوکت علی نئی پارٹی کا حصہ ہونگے۔ ارکانِ اسمبلی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کیں۔ اس حوالےسے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کی وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔