ویب ڈیسک: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے مسلسل فیلڈ میں موجود،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا ملتان ڈویژن میں قائم مختلف کنٹرول رومز کا دورہ کیا۔
وزیر تعلیم نے عاشورہ جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کے عوامل کا مشاہدہ کیا ،وزیر تعلیم نے مانیٹرنگ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی، مرکزی جلوس کے روٹ پر فراہم کی جانے والی سہولیات، سبیلوں، طبی سہولیات سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےعزاداروں کے لئےسہولیات میں کمی نہ آنے دینے کی ہدایت کی ،عزاداروں کے لئے سہولیات کی موثر فراہمی یقینی رکھی جائے،صوبے بھر میں امن و امان کی قیام کے لئے سیکورٹی اداروں کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے،پنجاب میں بہت عرصہ بعد انٹرنیٹ کی بندش کے بغیر یوم عاشورہ کی مجالس منعقد ہوئی ہیں،سہولیات کی بندش کے بغیر مجالس کے پرامن انعقاد کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب نےجلوسوں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی بھی حوصلہ افزائی کی،کہا کہ سیکورٹی اہلکار ہمارے محسن اور قابل قدر ہیں۔