”سرفراز احمد میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے“

”سرفراز احمد میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے“

لاہور ( پبلک نیوز) سابق کپتان سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی تلخ جملوں کے بعد سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کا ٹویٹ۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد ہم سب کا فخر ہیں۔ وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ اس دن میچ میں جو بھی ہوا وہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سرفراز کی عزت کرتے ہوئے خاموش رہنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کی ٹویٹ کا جواب دے دیا۔ سرفراز نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے بھائی جو بھی گراونڈ میں ہوا اسکو گراونڈ تک ہی رہنا چاہیے۔ اللہ پاک آپکو مزید ترقی سے نوازے، آپ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔