شہباز شریف تقریر کے بعد خوش، بڑا اعلان کر دیا

شہباز شریف تقریر کے بعد خوش، بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد (پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاموش رہیں گے اور ان کی تقریر سنیں گے۔ قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج کے ایوان کے ماحول اور تقریر سے مطمئن ہیں؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ ایوان چلانے کا طریقہ ہی یہی ہے اور کوئی طریقہ نہیں ہے کارروائی چلانے کا۔صحافی نے سوال کیا کیا کیا وزیراعظم کی تقریر پر اپوزیشن خاموش رہے گی؟ جس کے بعد شہباز شریف کا جوان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاموش رہیں گے اور ان کی تقریر سنیں گے۔یاد رہے کہ تین روز تک قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران بد مزگی سے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ملتوی کی جاتی رہی، اس دوران پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری اور اکرم چیمہ زخمی ہوئے. لیگی رکن شیخ روحیل اور معاون خصوصی میں جھڑپ بھی ہوئی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔