ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 240 کی سیٹ جیت لی

ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 240 کی سیٹ جیت لی
کراچی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے محمد ابوبکر 10 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز 10 ہزار 618 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے امیدوار محمد رفیع الدین 8383 ووٹ لے تیسرے نمبر پر رہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ناصر رحیم نے 5248 اور پاک سرزمین پارٹی کے شبیر قائم خانی نے 4799 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ تحريک لبيک پاکستان نے این اے 240 کے ضمنی انتخابات کے نتائج تسليم کرنے سے انکار کرديا۔ ٹی ایل پی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، مہاجر قومی موومنٹ، پاک سرزمین پارٹی اور تحریک لبیک پاکستان سمیت 7 سیاسی جماعتوں اور 18 آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔ جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔