ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا، عمران خان

ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا، عمران خان
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ فروری 2018 میں پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈالا گیا، ہم حکومت میں آئے تو بلیک لسٹ میں جانے کا شدید خدشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب تک کا سب سے چیلنجنگ ایکشن پلان دیاگیا اور ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا جس پر فیٹف نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزائم کی تعریف کی۔عمران خان کا کہنا تھاکہ حماد اظہر، فیٹف رابطہ کمیٹی اور افسران نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پر کام مکمل ہونے کی تصدیق کیلئے فیٹف ٹیم پاکستان کا دورہ کرےگی اور مجھے یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔ فیٹف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔فیٹف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔