سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے دورہ سری لنکا کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،سابق ساؤتھ افریقی فاسٹ باؤلر مورنے مورکل قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر ہوگئے ہیں ،فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی ٹیسٹ ٹیم میں ایک سال بعد واپسی ہو رہی ہے ، محمد حریرہ اور عامر جمال پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہونگے،اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گےجبکہ محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق اسکواڈ کا حصہ ہوں گے ، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود بھی اسکواڈ کاحصہ ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم جولائی میں سری لنکا کےخلاف دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ،دونوں ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔