ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور گورنر سندھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا گوشت اور راشن بیگز کی مستحقین میں تقسیم انسانیت کی اعلیٰ خدمت ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے میری حوصلہ افزائی میرے لئے اعزاز ہے۔