ویب ڈیسک: دیپالپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ قصور ٹولو والا کے قریب پیش آیا جہاں 5 بچے سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ڈالہ کی زد میں آ گئے، حادثے میں 2 بچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔