ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین شکست،قومی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن پھٹ پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین شکست،قومی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن پھٹ پڑے
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین شکست،قومی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن پھٹ پڑے

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین شکست پر قومی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن پھٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم صرف کہنے کو ٹیم ہے، درحقیقت یہ ٹیم ہی نہیں، جب سے آیا ہوں یہی نوٹ کیا ہے کہ اس ٹیم میں اتحاد نہیں، کوئی کھلاڑی کسی کو سپورٹ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کئی ٹیموں کے ساتھ کام کرچکا ہوں لیکن ایسی صورتحال نہیں دیکھی، کھلاڑی اسکلز لیول میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں، ان میں مطلوبہ فٹنس بھی نہیں۔ 

ہیڈ کوچ پاکستان نے کہا کہ کونسا شاٹ کب کھیلنا ہے کسی کو علم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو متحد ہو کر فٹنس اور اسکلز کو بہتر بنانا ہوگا، جو اسکلز اور فٹنس کو بہتر کرے گا وہی ٹیم میں رہے گا۔

Watch Live Public News