اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مہلک کورونا وائرس کے وار مسلسل جاری ٗ مزید 61افراد لقمہ اجل گئے ٗ جبکہ کورونا وائرس سے اب تک پاکستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہزار 656ہو چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری کئے جانیوالے گزشتہ 24گھنٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 2351مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد اب ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6لاکھ 12ہزار 315ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 38ہزار 799افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد اب تک پاکستان میں 96لاکھ 03ہزار 865افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے 5لاکھ 75ہزار 867افراد صحت یاب ہو چکے ہیں