ویب ڈیسک: اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا بھر میں مقبول ترین کھیل فٹبال ہے اور برازیلی کھلاڑی اس کھیل میں مہارت کی وجہ سے دنیا میں مشہور و معروف ہیں۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ بیشتر برازیلی کھلاڑی مڈل کلاس خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں معاشی پریشانیوں سے گزر کر کامیابی کا رستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں برازیل کے سابق فٹ بال سٹار رونالڈینیو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس پچن میں جوتے خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے جس کی وجہ سے انکے والد نے انہیں ننگے پاؤں کھیلنے پر راضی کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں سٹار فٹبالر نے خاندان کی غربت کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ "جب میں چھوٹا تھا، میرے والد مجھے بتایا کرتے تھے کہ گیند پر بہتر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے ننگے پاؤں کھیلنا ہی بہتر ہے، لیکن حقیقت میں ان کے پاس جوتے اور کھیلوں کے کپڑے خریدنے کے لئے رقم نہیں تھی"۔
رونالڈینو کا کہنا تھا کہ جب میں گولڈن بال جیت گیا تو میں خوشی سے نہیں بلکے اس وجہ سے رویا تھا کہ میرے والد میری کامیابی دیکھنے کے لیے اس وقت میرے ساتھ نہیں رہے تھے، میری خواہش رہی کہ وہ میری کامیابی دیکھ سکتے۔