رونالڈو کےچینل نے کون کون سا ریکارڈ توڑا؟

ronaldo channel beats record
کیپشن: ronaldo channel beats record
سورس: google

ویب ڈیسک :سعودی النصر کلب کے کپتان اور مشہور پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو   رونالڈو کا یوٹیوب چینل تیز ترین سبسکرپشن کے بعد اب یوٹیوب کی ٹاپ 50 فہرست میں شامل ہونے کے قریب ہے۔
گزشہ دنوں میں کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے کئی ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ ویڈیو آئی کیو کے مطابق اب یہ چینل پانچ کروڑ 20 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا میں 55ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
 دوسری جانب گینیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی رونالڈو کے یو ٹیوب چینل کو اپنی لانچ کے بعد ابتدائی 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
 گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے 22 منٹ میں ایک لاکھ، 47 منٹ میں 10 لاکھ جبکہ 11 گھنٹے اور 31 منٹ میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے۔
رونالڈو کے یوٹیوب چینل کو ایک ہفتے میں 50 ملین صارفین نے سبسکرائب کیا۔
پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر نے 21 اگست کو اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈنگ کا آغاز کرتے ہوئے چینل کو باقاعدہ لانچ کیا تھا، جبکہ انہوں نے 8 جولائی کو یوٹیوب جوائن کیا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے 12 گھنٹے میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک کروڑ سبسکرائبرز حاصل کر کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا ریکارڈ توڑا تھا۔

مسٹر بیسٹ 311 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے یوٹیوبر ہیں اور انہوں نے اپنے ایک کروڑ سبسکرائبرز 132 دن میں حاصل کیے تھے۔
اس سے قبل رونالڈو نے یوٹیوب کا ایک اور ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ ای ایس پی این یوکے کے مطابق رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا چینل ہے۔
رونالڈو پہلے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر 917 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین فٹ بالر ہیں جس کی بدولت وہ پیڈ سپانسپرشپس کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹ تصور کیے جاتے ہیں۔
یوٹیوب گولڈ بٹن کریئٹرز کو 10 لاکھ سبسکرائبرز عبور کرنے پر ملتا ہے، جبکہ 10 ملین سبکسرائبرز عبور کرنے پر ڈائمنڈ، 50 ملین پر کسٹم پلے بٹن، 100 ملین پر ریڈ ڈائمنڈ پلے بٹن دیا جاتا ہے۔ 
 

Watch Live Public News