پاکستان نے ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ  پانچویں مرتبہ جیت لی

پاکستان نے ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ  پانچویں مرتبہ جیت لی

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی جانب سے ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ  پانچویں مرتبہ جیت لی گئی ہے۔

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن  شپ سری لنکا میں جاری تھیں۔جس میں   پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان  نے   23 میں سے 19 گیمز میں حریفوں کومات دے کر  چیمپئن شپ جیت لی۔

اس جیت کے بعد   پاکستان 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ   ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں دنیا کے 138  کھلاڑیوں  نےحصہ لیا تھا۔

Watch Live Public News