رونالڈو کا اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑااعلان

رونالڈو کا اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑااعلان
کیپشن: رونالڈو کا اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑااعلان

ویب ڈیسک: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ریٹائرمنٹ پلان سے متعلق اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی نے حالیہ انٹرویو میں اگلے تین سال میں ریٹائر ہونے کا عندیہ دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرویو میں رونالڈو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں جلد ہی ریٹائر ہو جاؤں گا یا نہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا باقی ہے لیکن ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا، مگر یہ یقینی ہے کہ میں النصر سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا۔

واضح رہے 39 سالہ لیجنڈری فٹبالر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کو خیرباد کہنے کے بعد دسمبر 2022 میں سعودی پرو لیگ میں ٹیم النصر کی نمائندگی شروع کی تھی۔

فٹبال کی دنیا سے ہٹ کر حال ہی میں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی قائم کیا جہاں انہوں نے چند گھنٹوں میں لاکھوں سبسکرائبر بھی بنا لیے۔

Watch Live Public News