لاہور (پبلک نیوز) ذرائع نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر حسن علی کا کوویڈ مثبت آگیا ہے۔ حسن علی کا کوویڈ ٹیسٹ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں بھی پوزیٹو آیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے گئے۔ 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
باقی تمام کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ تمام کھلاڑی 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے۔ قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ حسن علی کا دوبارہ ٹیسٹ کل کیا جائے گا۔ منفی آنے کی صورت میں کیمپ جوائن کرسکیں گے۔