رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟

رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟
لاہور: (ویب ڈیسک ) یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ 2 اپریل کو مطلع صاف رہے گا تاہم کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں 2 اپریل بروز ہفتے کو اس بابرکت مہینے کے آغاز کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کویت کے میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات المرزوق نے وضاحت کی کہ اگر آسمان صاف اور بادلوں یا گرد و غبار سے پاک ہوا تو ماہ رمضان کا چاند جمعہ کی پہلی اپریل کو نظر آئے گا۔ چاند کی پیدائش کویت کے مقامی وقت کے مطابق یکم اپریل بروز جمعہ صبح نو بج کر 25 منٹ پر ہوگی اور غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد آسمان پر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں رجب کے مقدس مہینے کا آغاز ہو چکا ہے اور اس میں سے کئی دن گزر چکے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صرف ایک مدت باقی ہے جو کہ دو مہینے سے بھی کم ہے۔ قوی امکان ہے کہ اس سال شعبان کا مہینہ 29 دن کا ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔