حکمران جماعت کو پنجاب میں شدید مشکلات کا سامنا

حکمران جماعت کو پنجاب میں شدید مشکلات کا سامنا
لاہور:ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کو پنجاب میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ترین گروپ اور ناراض ارکان کے بعد دیگر ارکان کی سیاسی مستقبل کے حوالے سے پریشانی بڑھ گئی ہے، حکمران جماعت کے ارکان حالات کے پیش نظر نئے آشیانے ڈھونڈنے لگے۔ پی ٹی آئی کے جنوبی اور وسطی پنجاب کے 12 سے 14 ارکان کے سپیکر سے رابطے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے انکار کے بعد ارکان نے ق لیگ سے امیدیں لگا لیں ہیں، متحدہ اپوزیشن کی پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کی پیشکش پر پی ٹی آئی ارکان نے پیشگی مبارکبادیں بھی دیں۔ پی ٹی آئی کے جنوبی اور وسطی پنجاب کے 12 سے 14 ارکان کے سپیکر سے رابطے میں ہیں ، رابطہ کرنے والوں میں ایک اہم محکمہ کے صوبائی وزیر بھی شامل ہیں، تمام ارکان نے چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراوا دی ہے، ارکان نے آئندہ الیکشن ق لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان ارکان کی خواہش پر انہیں مثبت اشارہ دے دیا ہے، اگلے چند دنوں میں مذکورہ ارکان کا چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کا قومی امکان ہے،رابطہ کرنے والے ارکان کا ترین یا عبدالعلیم گروپ سے تعلق نہیں ہے، اس سے قبل ان ارکان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے معاملات طے کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان ارکان کا تعلق قصور، اوکاڑہ، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، رحیم یار خاں سے ہے.رابطہ کرنے والوں کا تعلق حافظ آباد، سرگودھا،راولپنڈی،مری،منڈی بہاءالدین سے ہے جبکہ فیصل آباد،لاہور، گجرات ، جھنگ سمیت دیگر علاقوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔