ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنےکے لیے پی ٹی آئی کے جلسے میں فواد چوہدری کو جھپی ڈال کر جائیں گے، یہ بڑھکیں ہیں، وہ ہمیں گدھے، گھوڑے، خچرکہیں توبھلائی کی کیاتوقع کریں، ہمارے بارے میں جس طرح کی زبان استعمال کی جارہی ہے ، سیاستدانوں کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، ووٹ ڈالنے کے لیے فواد چوہدری سے پوچھنے کی ضرورت نہیں، وہ ہمارے برخوردار ہیں۔ معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ ضمیر فروشوں کے چہرے یاد رکھئیے گا۔وعدہ ہے آپ سے کہ عمران خان ایک انچ اپنی پوزیشن سے نہیں ہٹے گا۔ جب میں نے یہ خبر عمران خان کو دی تو انہوں مسکرا کے کہا اللہ الحق ہے، میں کسی صورت اس خریدو فروخت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ میری عوام میرے ساتھ کھڑی ہے میں اس سازش کا مقابلہ کروں گا.دو بے شرم https://t.co/7YnbrmLYsh
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 17, 2022
خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت کے دس سے بارہ ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 یا 12 بندے ایسے ہیں جو ہمیں بھی ملے تھے، اب ہم انہیں ڈھونڈ رہے ہیں، مل نہیں رہے، ہمیں پتہ چل گیا ہےکہ وہ کہاں پر ہیں، وہ بندے اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، حکومت کو ان سے زیادہ پریشانی ہےیہ ضمیر فروشوں کے چہرے یاد رکھئیے گا۔وعدہ ہے آپ سے کہ عمران خان ایک انچ اپنی پوزیشن سے نہیں ہٹے گا۔
جب میں نے یہ خبر عمران خان کو دی تو انہوں مسکرا کے کہا اللہ الحق ہے، میں کسی صورت اس خریدو فروخت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ میری عوام میرے ساتھ کھڑی ہے میں اس سازش کا مقابلہ کروں گا https://t.co/HIP7uTA7b3 — Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 17, 2022