اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی سے سودے بازی نہیں کریں گے جو لوگ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں پہنچے ہیں وہ لوگوں کی ضمیر کی آواز نہیں ہے بلکہ وہ پیسہ چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے واضح لکیر ہے، جو گندگی تھی وہ کھل کر سامنے آگئی ہے، کرپشن کے پیسےسے بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے سے عمران خان مزید مضبوط ہوں گے اور عوام 27 مارچ کے جلسے کی بھرپور تیاری کرلیں، یہ پاکستان کی تاریخ بدلنے والا جلسہ ہوگا، سندھ ہاؤس میں جو گئے ہیں یہ ضمیر کی نہیں روکڑے کی آواز ہے۔
علاوہ ازیں اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت نے جو اقدامات کیے انتہائی غلط تھے،سندھ حکومت نے جو کیا اس سے خانہ جنگی ہو سکتی ہے، سندھ میں گورنر راج لگانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چھانگامانگا کی سیاست کی نہ آئندہ کبھی کریں گے، اپوزیشن کے مقابلے میں جو بھی کریں گے آئین و قانون کے اندر کریں گے، منحرف اراکین اسمبلی یہ جمہوریت کے نام پر کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہرقسم کی بلیک میلنگ اور سودے بازی کو مسترد کرتےہیں، آج کا چھانگا مانگا سندھ ہاؤس ہے، ارکان اسمبلی کو خچروں اورگھوڑوں کی طرح خریدا جا رہا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ایک خاتون ایم این اے کو7کروڑ روپے دیے گئےہیں، آرٹیکل 63 اے ون کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے، اپوزیشن کی جانب سے ہرقسم کی بلیک میلنگ، سودے بازی کو مستردکرتے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی ساری سیاست پیسے کے