عمران خان نے اپنے خلاف تمام مقدمات کی معلومات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

عمران خان نے اپنے خلاف تمام مقدمات کی معلومات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف درج تمام مقدمات کی معلومات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وکیل خواجہ حارث کی وساطت سے درخواست دائر کر دی ، دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ رجیم چینج کے بعد پٹیشنر مسلسل پولیس کے ٹارگٹ پر ہے، وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا اور جان کو شدید خطرات ہیں جب کہ عدالتی کارروائی کے لیے اسلام آباد آمد پر گرفتاری کا خدشہ ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انصاف تک رسائی اور فیئر ٹرائل سمیت دیگر بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات کا ریکارڈ منگوانے تک پولیس کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکا جائے اور گرفتاری کو ہائیکورٹ کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے فریق بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔