پبلک نیوز: یوم پاکستان کےموقع پر طلبہ نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج 2024 میں ہمیں اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان کا ہمارے لیے بننا کتنا اہم ہے،یہ ملک ہمیں بہت سی قربانیوں کے بعد ملا ہے ہمیں اس ملک کا خیال رکھنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے معماروں نے وطن کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر حاصل ہوئی۔
طالب علم کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی منزل کا نشان ملا اور وہ سمت ملی جس کو پار کر کے ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچے،لاہور کا مینار پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا عظیم نشان ہے،23 مارچ ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم سب ایک قوم ہیں،آج 2024 میں ہمیں اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان کا ہمارے لیے بننا کتنا اہم ہے،یہ ملک ہمیں بہت سی قربانیوں کے بعد ملا ہے ہمیں اس ملک کا خیال رکھنا ہوگا۔