آسٹریلیا کی ہم جنس پرست وزیرخارجہ کی اپنی دوست سے شادی

04:12 PM, 17 Mar, 2024

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وانگ نے اپنی دیرینہ دوست سے  ریاست جنوبی آسٹریلیا میں ایک  تقریب میں شادی کر لی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 55 سالہ پینی وانگ ہفتے کے روز ایڈیلیڈ ہلز میں اپنی ساتھی سوفی اللواچ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

دونوں 2006 سے دوست ہیں اور ساتھ ہی رہتی تھیں، اس جوڑے کی دو جوان بیٹیاں 11 سالہ الیگزینڈرا اور 8 سالہ ہننا ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہفتے کو ہونے والی شادی کی تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں