ویب ڈیسک: پیشہ وارانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اچھرہ واقعہ کو سنبھالنے اور مشتعل ہجوم میں سے خاتون کو باحفاظت نکالنے والی بہادر اے ایس پی شہر بانونقوی پیا گھر سدھار گئیں ہیں اور اس موقع پر بنائی گئی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہربانو نقوی کی شادی سید اشتیاق نقوی سے ہوئی ہے اور تقریبات میں چند قریبی دوستوں، شوبزانڈسٹری کے ستاروں اور فیملی کے قریبی لوگوں نے شرکت کی.
شہربانو نقوی کی مہندی کی تصاویر فوٹوگرافر نے شیئر کیں اور ساتھ ہی میک اپ آرٹسٹ نے بھی خاتون پولیس افسر کی ویڈیوز پوسٹ کیں۔شہربانو نے مہندی پر ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شرارا زیب تن کیا جو کہ پیلے رنگ کا تھا۔
شہربانو نقوی نے اپنی شادی پر سرخ رنگ کا نہایت خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہے۔
یاد رہے کہ شہر بانو نقوی کی شادی سے قبل سجائی گئی قوالی نائٹ میں معروف اداکارہ ’ درِ فشاں ‘ نے بھی شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائر ل ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کا رشتہ منڈی بہاؤالدین کے امیرزادے سید اشتر نقوی المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز ، رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک کے ساتھ طے پایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس افسر کے سسرال کے پٹرول پمپ بھی ہیں اور کنسٹرکشن کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں،شہر بانو کی رخصتی کیلئے منڈی بہاؤالدین سے ہی بارات آئے گی، پری ویڈیونگ تقریبات تین چار دن پہلے سے شروع ہوگئی ہیں، قوالی نائیٹ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کی تقریب ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل میں 28 اپریل کو منعقد ہوگی۔