اسلام آباد(پبلک نیوز) پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں تین روپے نوے پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے اضافے سے متعلق ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے ترانوے پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈٰیزل کی قیمت میں تین روپے پینتیس فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے نوے پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل دو روپے اکانوے پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔