’’ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بین الاقوامی تعاون ضروری ہے‘‘

’’ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بین الاقوامی تعاون ضروری ہے‘‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) ٹیلی مواصلات و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا پیغام۔ امین الحق نے کہا ڈیجیٹل کمیونیکشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی امید اور ترقی کی کرن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے عالمی معیشت اور معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، ٹیلی مواصلات نے میل جول پر پابندیوں میں ایک دوسرے کو قریب رکھنے میں اہم کردارادا کیا، وباء کےباعث لاک ڈاؤن کی صورتحال اورگھروں سے کام کرنے کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا، کورونا کو شکست دینے اور پائیدار ترقی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بین الاقوامی تعاون ضروری ہے،ہم نے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن شعبے میں انقلابی اقدامات کیئے گئے۔

امین الحق نے کہا یونیورسل سروس فنڈ کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے درجنوں منصوبے شروع کیئے گئے،100 ملین سے زائد انٹرنیٹ اور 181 ملین سے زائد موبائل فون صارفین کی تعداد ہوچکی ہے، منصوبوں کی تکمیل وسیع علاقوں میں آباد لاکھوں افراد کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کا باعث ہو گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔