اسلام آباد ( پبلک نیوز) فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج کا پورا دن فلسطین کی صورتحال کو دینا ہے۔ آج فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ فلسطین پر متفقہ قرارداد لائی جارہی ہے۔
بابر اعوان نے آج کا وقفہ سوالات ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کی جو منظور کرلی گئی۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آج کا دن فلسطین کے نام ہے۔ اجلاس کے آغاز پر بیگم نسیم ولی خان، شیریں مزاری کے بھائی اور عامر ڈوگر کے سسر کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔بارڈر پر ایف سی اہلکاروں اور شہدا فلسطین کے لیے بھی دعا کی گئی۔ دعا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کرائی۔
اجلاس میں قادر خان مندوخیل نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھا لیا۔ این اے 249 کراچی سے فیصل واوڈا کی خالی کردہ نشست پر عبدالقادر مندوخیل رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ پیپلزپارٹی رکن سے اسپیکر اسد قیصر نے حلف لیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے قائد حزب اختلاف ایوان میں پہنچے۔ اپوزیشن ممبران نے ڈسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔