اسلام آباد ( پبلک نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج طویل مدت کے بعد ایوان میں موجود ہوں۔ ہم نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرنی ہے،ان کی آوازبننا ہے۔ پوری دنیا فلسطینیوں پر مظالم سے آگاہ ہے۔ رمضان میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے گئے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پرمظالم ہوتے رہے، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔ فلسطینیوں پر مظالم انسانی حقوق کی رپورٹ اچھی بات ہے۔ 1948سے لے کرآج تک 60سے 70لاکھ فلسطینیوں کوبےگھرکیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی تیسری نسل اسرائیلی فوج کی بربریت کا شکار ہے۔ غزہ پر اسرائیلی فورسزنے وحشیانہ بمباری کی۔ اسرائیلی فورسزنے سیکٹروں عمارتیں تباہ کردیں۔ کشمیرکی طرح سلامتی کونسل میں فلسطین کی قرارداد کو رد کردیاگیا۔ ماضی میں فاشسٹ ہٹلرجہاں تھا آج وہان نیتن ہاہوکھڑا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی نے بھی کشمیرپرغاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔ یہی حالات رہے دنیاخطرناک حالات میں داخل ہوجائےگی۔ آج عالم اسلام میں ہرفردفلسطینیوں پر مظالم پر غمگین ہے۔ اگر ایسی حرکت کوئی اسلامی ملک کرتاتو تب کیا ہوتا۔ کیا عالمی طاقتیں ایسے ہی خاموشی اختیار کرتیں۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ آج عالمی میڈیا کی زبانوں پر تالے لگ چکے ہیں۔ فلسطین میں میڈیا کی عمارت کو بمباری سے گرادیاگیا۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کا قصورصرف یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔ آج سب سے بڑا امتحان پاکستان اور مسلم ممالک کا ہے۔ تمام اسلام ممالک کومتحدہونے کی ضرورت ہے۔