قیدیوں کو جیلوں میں کورونا ویکسین لگانے کا حکم

قیدیوں کو جیلوں میں کورونا ویکسین لگانے کا حکم

لاہور ( پبلک نیوز) قیدیوں کو جیلوں میں کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ کمشنر لاہور نے جیل میں ویکسین سنٹر قائم 48 گھنٹوں میں فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ عید کے دنوں میں کمشنر لاہور نے وزٹ میں جیل انتظامیہ کو ویکسینیشن کے لیے ابتدائی انتظامات کی درخواست کی تھی۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ درخواست موصول ہونے پر ویکسینیشن سنٹر پر کام شروع کر دیا ہے۔ قیدیوں کو بروقت دیکسین لگانے کے لیے فوری طور پر سنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔ لاہور جیل میں 60 سے 100سال تک کے پچاس، 50 سے59 کے 202، 40 سے 49 سال کے 435 قیدی شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 30 سے 39 کے 848 اور 29 سال تک کے 1509 قیدیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ کورونا سے متاثرہ قیدیوں کے لیے جیل میں پہلے ہی آئسولیشن وارڈ قائم کیاجا چکاہے۔ قیدیوں کو فوری طور پر ویکسین لگانے کا مقصد موذی وائرس کا جیلوں میں پھیلاؤروکنا ہے۔ وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکیسن کے عمل کو جلد مکمل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ویکسین مرحلہ وار پنجاب کے ہر شہری کو لگائی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔