سلمان خان بن کر ان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار سے ملیے

سلمان خان بن کر ان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار سے ملیے
ویب ڈیسک: بالی وڈ فلم انڈسٹری میں دبنگ اور سلطان سمیت کئی ٹائٹلز اپنے نام کرنے والے سلمان خان کی فلم رادھے عید پر نمائش کے لیے پیش کی گئی جس کو فلم شائقین کی جانب سے زیادہ متاثر کن جواب نہیں ملا۔ آن لائن پلیٹ فارم سے ریلیز کرنے پر پہلے ہی دن فلم کو چالیس لاکھ سے زیادہ دفعہ دیکھا گیا۔ اس فلم میں ایکشن کا تڑکا لگایا گیا جبکہ اس فلم میں ایک اور اہم چیز سامنے آئی ہے۔ سلمان خان کی جگہ پرویز قاضی نام کے اداکار نے فلم میں جوہر دکھائے۔ پرویز قاضی کوئی الگ سے کردار نہیں تھا بلکہ انھوں نے کئی سین بطور سلمان خان عکس بند کرائے۔ ان کو دبنگ ہیرو کا باڈی ڈبل کہا جاتا ہے۔ باڈی ڈبل کا مطلب ہے کہ فلم کے مرکزی کردار کی طرح جسامت اور جسمانی اتار چڑھاؤ رکھنے والا اداکار جس پر ہیرو کی عدم دستیابی پر سین عکس بند کیے جاتے ہیں۔بعد ازاں ایڈیٹنگ کے عمل میں چہرہ تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ پرویز قاضی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سلمان خان کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں دونوں کا لباس ایک جیسا ہے اور بال بھی ایک جیسے بنائے ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔