وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر امریکا روانہ

وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر امریکا روانہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ 18 مئی کو امریکا پہنچیں‌ گے۔ وزیر خارجہ امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی دعوت پر اٹھارہ مئی کو اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن پر وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1526335608687595520?s=20&t=UvTHyCzpli4pR_M9MIBm3Q اس کے علاوہ وزیر خارجہ 19 مئی کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دونوں اجلاسوں میں پاکستان کے نقطہ نظر اور پالیسی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔ وزیر خارجہ کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات سمیت دیگر اہم مصروفیات ہوں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا سے وطن واپسی کے بعد اگلے ہی دن دو روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے۔ جہاں ان کی چینی حکام کیساتھ اہم ملاقاتیں ہونگی۔ بلاول بھٹو کو اس دورے کی دعوت چینی ہم منصب وانگ ژی نے دی ہے۔ خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکا سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بھیک مانگنے نہیں بلکہ پاکستان کا موقف پیش کرنے جا رہا ہوں۔ پاکستان کو عالمی وبا کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے، اس لئے نیویارک فوڈ سیکیورٹی اجلاس میں پاکستانی موقف پیش کرنا ضروری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔