پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے ایکٹ کی منظوری

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے ایکٹ کی منظوری
کیپشن: Punjab Government's Big Decision: Passage of Act for Implementation of Section 144

ویب ڈیسک: (دانش منیر) پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز، سیکرٹری داخلہ اور پنجاب حکومت کے ذریعے دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے ایکٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایکٹ کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز 30 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کر سکیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ایکٹ میں سیکرٹری داخلہ پنجاب کے ذریعے 90 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت تین ماہ سے بھی زائد عرصے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کر سکے گی۔ دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق ایکٹ کی منظوری سے امن و عامہ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے سرکاری افسران دفعہ 144 کا نفاذ کر سکیں گے۔

پنجاب حکومت کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق ایکٹ کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی، جسے منظور کرلیا گیا۔ پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 کے رول 33 ایک کے تحت ایکٹ کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی۔

کرمنل پروسیجر 1898 کی سیکشن 144 سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی آن لیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائیویٹائزیشن بھی منظوری دے چکی ہے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔