ہیٹ ویو،بارشوں اور طوفان کا نیا الرٹ جاری، اہم خبر آگئی

ہیٹ ویو،بارشوں اور طوفان کا نیا الرٹ جاری، اہم خبر آگئی
کیپشن: A new alert of heatwave, rains and storms has been issued, important news has arrived

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 18 مئی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔ 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں ۔ موسم خشک اور درجہ حرارت نارمل سے 6 ڈگری زیادہ تک رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ گرمی اور لُو کی شدت میں اضافے سے عوام کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لُو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News