گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، آج سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، آج سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: Good news for the heat-stressed people, forecast of stormy rains from today

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج سے یکم جولائی تک بارشوں کی پیشنگوئی کردی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں، اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل برسنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

دادو 48، سبی، لسبیلہ، خیرپور 47، روہڑی، پڈعیدن، موہنجو دڑو، لاڑکانہ، بہاولپور 46، لاہور، ملتان، فیصل آباد43، اسلام آباد، مظفر آباد 42، کراچی، پشاور41، کوئٹہ37 اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں گرمی کا زور:

کراچی میں آج بھی گرمی کا زور رہے گا اور پارہ  40 ڈگری تک جانے کا  امکان ہے۔ کراچی میں گرم اور مرطوب موسم کے ساتھ صبح کا آغاز ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد آج بھی جزوی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ گرمی کی شدت 38 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔ 

آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 30.7 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ جنوب مغرب سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ کراچی میں دو روز بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔

آج سے ملک میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔ مون سون ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 28 جون سے یکم جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں موسم کی صورتحال: 

پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اور میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ خیبر پختونخوا کے چند بالائی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چترال، اپردیر، کوہستان، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، لکی مروت، باجوڑ، مہمند اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

شہر پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 37جبکہ زیادہ سے زیادہ 42سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 23فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News