لاہورہائیکورٹ کاسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث پولیس افسران کو ترقی دینے کاحکم

لاہورہائیکورٹ کاسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث پولیس افسران کو ترقی دینے کاحکم
لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث پولیس افسران کو ترقی دینے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے حسن علی اعوان سمیت دیگر سب انسپکٹرز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سانحۂ ماڈل ٹاؤن میں 126 پولیس افسران اور ملازمین کو ملوث کیا گیا، سینئر پولیس افسران کو ترقی دی گئی جبکہ سب انسپکٹرز کو ترقی دے کر واپس لے لی گئی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ فوجداری مقدمے میں ملوث ہونے کی وجہ سے کسی افسر کی ترقی نہیں روکی جا سکتی، عدالت درخواست گزار سب انسپکٹرز کی تنزلی کے احکامات کالعدم قرار دے۔ پنجاب حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ قانون کے مطابق سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں ملوث اہلکاروں کی تنزلی کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سب انسپکٹر حسن علی اعوان سمیت 5 پولیس افسران کی تنزلی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امتیازی سلوک کرتے ہوئے کسی کو ترقی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔