واٹس ایپ نے صارفین کیلئےنیا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے صارفین کیلئےنیا فیچر متعارف کرادیا
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے پولز کا فیچر متعارف کرادیا ہے،اس کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔اب صارفین دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ میں کسی موضوع پر رائے شماری (پولز) کراسکیں گے۔ واٹس ایپ نے ایک ٹوئٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا ہے، یہ نیا فیچر ون ٹو ون چیٹ اور گروپس میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ فیچرتمام اسمارٹ فونز صارفین کو دستیاب ہے البتہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں فی الحال متعارف نہیں کرایا گیا۔ واٹس ایپ صارفین ایک پول میں 12 آپشن شامل کر سکیں گے، ووٹ ڈالنے کی صورت میں واٹس ایپ اسے خودکار طور پر اپ ڈیٹ کردے گا۔

فیچر کو استعمال کیسے کریں ؟ سب سے پہلے تو اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ کو تازہ ترین ورژن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔اس کے بعد کسی بھی دوست یا گروپ چیٹ کو اوپن کریں۔

اینڈرائیڈ پر چیٹ باکس میں موجود پیپر کلپ آئیکون جبکہ آئی او ایس میں چیٹ باکس کے برابر میں پلس کے آئیکون پر کلک کریں۔اس سے ایک مینیو اوپن ہوگا جس میں پولز کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کر کے صارفین اسے استعما ل کر سکتے ہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔