وہاب ریاض پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

وہاب ریاض پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر
لاہور: وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیاگیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق وہاب ریاض کی پہلی اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننا اعزاز کی بات ہے، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا شکریہ کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیےمجھ پر اعتماد کیا، کرکٹ کے معاملات میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری ایک چیلنج ہے، آسٹریلیا کا دورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے جہاں پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، نیوزی لینڈ کے دورے سے ہمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک متوازن ٹیم تشکیل دینے میں مدد ملے گی، محمد حفیظ کی شکل میں اچھا ٹیم ڈائریکٹر موجود ہے اور ہم ملکر پاکستان کرکٹ کی کامیابی کے لیے کام کریں گے۔ سب سے بنیادی توجہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اہمیت دیتے ہوئے آل راؤنڈ اسکواڈز کا اعلان کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔