گوجرہ موٹروے زیادتی کیس میں اہم انکشافات

گوجرہ موٹروے زیادتی کیس میں اہم انکشافات
گوجرہ(پبلک نیوز)‌پولیس کے مطابق گوجرہ موٹروے زیادتی کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کے درمیان پندرہ دن سے موبائل پر چیٹ ہو رہی تھی جبکہ فرانزک لیب نے لڑکی اور لڑکے کے رابطوں کی تصدیق کر دی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے لڑکے کو اپنی تصاویر بھی واٹس ایپ پر بھیجی تھیں اور اب لڑکی کانمبر بند جا رہا ہے اور شامل تفتیش بھی نہیں ہو رہی۔ لڑکی نے پولیس کو جو ایڈریس لکھوایا تھا وہ بھی غلط ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان حماد، رحمان اور لائبہ نے گارڈن ٹاؤن کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کا جھانسہ دے کر کارمیں بیٹھایا اور فیصل آباد موٹر وے ایم فور پر ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزمان متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔