ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی بدترین شکست، نوازشریف شدید برہم

ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی بدترین شکست، نوازشریف شدید برہم
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بدترین شکست پر پارٹی قائد نواز شریف پارٹی قیادت پر شدید برہم ہوئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی قیادت کی کارکردگی سے نالاں، لیگی وزرا اور عہدیداران کو سخت تنبیہ،قائد مسلم لیگ ن نے اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے رہنما اور لیگی امیدوار شکست پر پھٹ پڑے،رہنماؤں اور امیدواروں نے ضمنی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری مریم نواز، حمزہ شہباز اور پارٹی کی قیادت پر عائد کر دی۔ لیگی رہنماؤں نے گلے کیے کہ اگر پنجاب میں موسی گیلانی بڑی لیڈ سے جیت سکتے ہیں تو ن لیگ بھی جیت سکتی تھی ، عمران خان نے 50 سے زائد جلسے کیے۔ہماری قیادت نے انتخابی مہم میں حصہ ہی نہیں لیا۔ رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ مریم نواز انتخابی مہم چلانے کی بجائے لندن روانہ ہوگئیں اور حمزہ شہباز گھر سے ہی نہ نکلے، مسلم لیگ ن غیر منظم ہوچکی ہےرہنما اپنی ذات تک محدود اور وفاقی وزراء پارٹی ورکرز کو اہمیت نہیں دیتے، جماعت کے صدر وزیراعظم شہباز شریف ہیں انکے پاس بھی پارٹی کے لیے وقت نہیں۔ رہنماؤں کا موقف تھا کہ سوشل میڈیا،پارٹی کے ونگز اور کارکنان متحرک نہیں جس کی بڑی وجہ لیڈر شپ کا ایکٹو نہ ہونا ہے، مہنگائی میں مسلسل اضافہ، بجلی کے بھاری بل، پارٹی کا مفاہمانہ بیانیہ اور قیادت کی عدم دلچسپی شکست کی وجوہات بنیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کے گلے شکووں سے نواز شریف کو آگاہ کر دیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کے گلے شکووں پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی ضمنی انتخابات میں شکست کے اسباب جاننے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی جلد از جلد پارٹی کی شکست کی وجوہات کی رپورٹ نواز شریف کو بھجوائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔