عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا

عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا
لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوتاہی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں کروں گا، عوامی مسائل کے حل کیلئے جانفشانی سے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ فرائض سے غفلت برتنے اورعوامی مسائل کے حل میں کوتاہی پرمتعلقہ افسرا ن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے افسران کوفیلڈ میں نکلنا ہوگا، دفتر میں بیٹھ کر عوامی مسائل کا اندازہ ہوتا ہے نہ اصل حقائق سے آگاہی، میں نے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔ پنجاب کے ہر تحصیل اورضلع جاؤں گا، عوام سے خود ملوں گااوران کے مسائل موقع پر ہی حل کیے جائیں گے، گزشتہ روزسمبڑیال اورسیالکوٹ کا سرپرائز وز ٹ کیا، عوام کو سہولتیں فراہم کرنے والے دفاتر،تھانے،ہسپتال اورجیل کادورہ کیا، متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف عوامی شکایات کو خود سنا اورفوری ایکشن لیا۔ فرائض سے غفلت برتنے اورعوامی شکایات پر15افسران کو عہدوں سے ہٹادیا، جہاں کمی اورکوتاہی نظر آئی،وہاں پر ذمہ داری کا تعین کر کے کارروائی کی گئی، پنجاب میں جوافسر کام کرے گا، وہی عہدے پر رہے گا، عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ، جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑدے۔

Watch Live Public News