خیبر( پبلک نیوز) ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کے ملزمان کی گرفتاری، پولیس کے مطابق لنڈی کوتل میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والاملزم محمد بلال گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوسرا ملزم صلاح الدین پشاورکے علاقہ پیشتخرہ سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان پر ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل کی گاڑی پر فائرنگ کا الزام ہے۔ فائرنگ سے اے آئی جی سجاد افضل زخمی جبکہ بھائی نعمان جاں بحق ہواتھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے آئی جی کی گاڑی پر 10 ستمبر کو راولپنڈی کے قریب فائرنگ کی گئی تھی۔ ملزمان محکمہ انسداد دہشت گردی کے تحویل میں ہیں جبکہ تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔