برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا
ویب ڈیسک: برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ سفری پابندیاں ختم کرنے کے حوالے سے عملدرآمد کا آغاز 22 ستمر کو صبح 4 سے کیا جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کی جانب سے بتایا گیا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ملکوں کو سفری پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا فیصلہ ہو چکا ہے جس کا اطلاق بدھ 22 ستمبر ہو گا۔ بین الاقوامی سفر کے لیے آئندہ سے ایک نیا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی ریڈ لسٹ سے پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، عمان، بنگلا دیش اور کینیا کو نکالا گیا ہے۔ 22 ستمبر سے مذکورہ ممالک کے مسافر برطانیہ آنے کے بعد بنا قرنطینہ کیے اپنے گھروں میں جا سکیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔